وزیراعظم کی اہل خانہ کے ہمراہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری

وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے تمام زائرین کو باہر نکال کر درگاہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے تمام زائرین کو باہر نکال کر درگاہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔


وزیراعظم راجا پرویز اشرف اہلہ خانہ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سہون پہنچے جہاں انہوں نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی، وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر مزار پر دھمال کے نقارے بھی بجائے گئے، وزیر اعظم نے مزار پر جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم کی آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے تمام زائرین کو باہر نکال کر درگاہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story