حکومت نےملک کو ایک ناکام ریاست بنا دیا ہے مولانا فضل الرحمان

ملک میں آج ہر جانب انسانی لاشیں رقص کرتی نظرآرہی ہیں، مولانا فضل الرحمان

پیپلز پارٹی نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مولانا فضل الرحمان فوٹو: پی پی آئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نےملک کو ایک ناکام ریاست بنا دیا ہے۔ قوم اپنے خواب چکنا چور ہونے پر مایوس ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی غیرمحفوظ ہوگئیں ہیں۔ ہمارے وہ قبائل جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے تھے انہی پر بمباری کی جارہی ہے لیکن پورے ملک کے عوام قبائلیوں کی پشت پر ہیں۔


جے یو آئی(ف) کے سربراہ کا مزید کہنا تھاکہ انہیں اس بات کا اعتراف ہےکہ ذوالفقار علی بھٹو سے توانا آواز تاریخ میں پیدانہیں ہوئی، انہوں نے ملک میں صرف روٹی، کپڑا اور مکان کا نہیں بلکہ امریکا مردہ بادکانعرہ بھی لگایاتھا لیکن آج اُن کی پارٹی کو کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ امریکا مخالف جماعت ہے، کیا پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ پاکستان غیر محفوظ ریاست بن چکا ہے۔ ملک میں آج ہر جانب انسانی لاشیں رقص کرتی نظرآرہی ہیں۔ اسی لئے قوم مایوس ہے۔
Load Next Story