امن پسند لوگ ہیں اسلحہ بارود سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے الطاف حسین
کراچی میں لاقانونیت کاراج ہے، مسلح گینگ بنا کر انھیں لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، اسلحہ بارود سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے۔
کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پختونوں کااردوبولنے والوں سے کوئی جھگڑانہیں، وہ آج پختونوں کومعاف کرتے ہیں، مہاجر بھی پختونوں کومعاف کرکے ایک ہوجائیں،اب مہاجروں کو پختونوں سے لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور دونوں مل کرانقلاب کی راہ ہموارکریں گے۔
الطاف حسین نے کہا کہ ان کی جدوجہد جاگیرداروں اورملک پرقابض چند خاندانوں کے خلاف ہے، جاگیردارانہ اور کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد میں 15 ہزار ساتھی شہید اور زخمی ہوئے۔ ان کے بھائی اور بھتیجے کو بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن انھوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈر کر خاموشی اختیار نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاقانونیت کاراج ہے، مسلح گینگ بنا کر انھیں لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔