لاہور میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار
چھاپے کے دوران غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر عابد اور نجی اسپتال کے مینجر سرفراز کو گرفتار کر لیا گیا
ٹاؤن شپ کے علاقے میں چھاپے کے دوران انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے گروہ کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا جس کے دوران انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسپتال کا دیگر عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر عابد اور نجی اسپتال کے مینجر سرفراز کو گرفتار کر لیا گیا اور دونوں سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 15افراد کام کر رہے تھے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے فرار ہونے کے لیے آپریشن تھیٹر کے دس خفیہ راستے بنا رکھے تھے۔