کراچی کے نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کیخلاف واک

واک میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور پی ایس پی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

نجی اسکول مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، شرکا کا مطالبہ : فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
نجی اسکولوں میں من مانی فیسوں میں اضافے کے خلاف سی ویو پر واک کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نجی اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کے خلاف ساحل سمندر پر واک کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر فیسوں میں من مانا اضافہ نامنظور کے نعرے درج تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص مافیا نے تعلیم کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا ہے ، اسکول مالکان قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

فیسوں میں اضافے کے خلاف ہونے والی واک میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی کے آصف حسنین، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور پی ٹی آئی کے عارف علوی نے بھی شرکت کی۔
Load Next Story