سانحہ عباس ٹاؤن آج سندھ اور پنجاب میں یوم سوگ کراچی میں ہڑتال کا اعلان
جعفریہ الائنس نے پیر کے روز ہڑتال جبکہ دیگر شیعہ تنظیموں نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
عباس ٹاؤن میں بم دھماکوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سندھ اور پنجاب حکومت نے میں آج سرکاری طور پر یوم سوگ جبکہ جعفریہ الائنس نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پیر کے روز صوبے بھر میں سوگ منایا جائے گا، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی عمارتوں کی قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ اس المناک واقعے پر پیر کو یوم سوگ میں منائیں اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں۔رابطہ کمیٹی نے شہدء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لیے دعا بھی کیا ہے۔
عباس ٹاؤن میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جعفریہ الائنس نے پیر کے روز ہڑتال جبکہ مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحفظ عزاداری کونسل سمیت دیگر شعیہ تنظیموں نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر میں نجی تعلیمی اور تجارتی مراکز بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ سندھ بار کونسل بھی مقامی عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کرے گی۔