ایل پی جی کی قیمت میں 450 روپے فی کلو کمی

حکومت سبسڈی دینے اعلان کرے تاکہ ایل پی جی کی درآمدات کی لاگت میں کمی ممکن ہوسکے, عبدالہادی خان

وسیع ذخائر موجود،صحت مند مسابقت کے باعث کمی کا رجحان غالب ہے،عبدالہادی۔ فوٹو: فائل

مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں15 ڈالر کی کمی کے بعدمقامی پروڈیوسرز نے بھی اتوار کو فی ٹن مقامی طور پر پیدا ہونیو الی ایل پی جی کی فی ٹن کی قیمت میں 4478 روپے کی کمی کردی ہے اس کمی کے مقامی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 98750 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔


اس ضمن میں آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا کہ پروڈیوسرز کی جانب سے مقامی ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت میں 4.50 روپے، 11.8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت میں53 روپے جبکہ 45.4 کلو گرام سلینڈر کی قیمت میں 204 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار سے موثر باعمل ہوگیا ہے۔ عبدالہادی خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمت پر قابو پانے کیلیے پروڈیوسرز کو اپنی پیداوار بڑھانے کا پابند کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی یومیہ ڈیمانڈ 1800 سے 2000 ٹن ہے جبکہ مقامی پیداوار صرف 900 تا 1000 ٹن تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقامی پروڈیوسرز اپنی پیداوار نہیں بڑھاتے تو حکومت ایل پی جی کی امپورٹ پر سبسڈی دینے کا اعلان کرے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے ایل پی جی کی درآمدات کی لاگت میں کمی ممکن ہوسکے۔ فی الوقت مقامی مارکیٹ میں درآمد شدہ ایل پی جی کے وسیع پیمانے پر غیر فروخت شدہ ذخائر موجود ہیں اور صحت مند مسابقت کے سبب قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر ایل پی جی کی درآمدات پر سبسڈی دی گئی تو اس کا براہ راست فائدہ بھی عام صارف تک پہنچے گا۔ عبدالہادی خان نے کہا کہ مقامی سطح پر پیداواری سرگرمیاں کم ہونے اور درآمدہ گیس کے وسیع ذخائر کے باعث ایل پی جی انڈسٹری ہیجانی کیفیت سے دوچار ہے۔
Load Next Story