میدان پریرا پریرا کے نعروں سے گونج اٹھا سری لنکن کپتان کا ہوائی بوسہ
میچ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میدان پریرا، پریرا کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ جواب میں سری لنکن کپتان نے بھی ہوائی بوسہ دے کر شائقین کی پذیرائی کا جواب دیا۔
پاک سری لنکا میچ سے قبل رسمی افتتاحی تقریب کے بجائے صرف بینڈ نے میدان کا چکر لگایا، ایک اسپانسر ادارے کی 3 گاڑیوں میں سوار ڈرمرز نے گانے بجانے کے ساتھ شائقین کا لہو گرمانے کی کوشش کی، اس دوران میدان پریرا، پریرا کے نعروں سے گونج اٹھا، جواب میں سری لنکن کپتان نے بھی ہوائی بوسہ دے کر شائقین کی پذیرائی کا جواب دیا۔
موسیقی کی وجہ سے شائقین میں زیادہ ہی گرمجوشی آگئی، اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچاکچھ بھرا رہا،کہیں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی، میچ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے۔