حکومت کا آئینی مدت پوری کرنا جمہوریت کی فتح ہے‘ فہمیدہ مرزا
اپنے اتحادیوں سے مل کر آئندہ حکومت بھی بنائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا پہلی مرتبہ آئینی مدت پوری کرنا جمہوریت کی فتح ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گزشتہ روز کھوکسی کے نواحی علاقوں جت کالونی ، بھیل بستی ، اے سی چک، مٹی شادی لارج میں روڈ اور بجلی کی اسکیموں کا افتتاح کیا، بعد ازاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنا جمہوریت کی فتح ہے اور جمہوریت کو اب ڈی ریل نہیں کیا جاسکتا۔
پیپلز پارٹی کی حکومت نے تمام ترچیلنجوں کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اس غریب عوام کی خدمت کی جس کی وجہ سے عوام میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اتحادیوں سے مل کر آئندہ حکومت بھی بنائیں گے ، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھوسکی میں کالج کی بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ایم پی اے بیرسٹر حسنین مرزا بھی موجود تھے۔