2027 تک بھارت پرمسلمانوں کا قبضہ ہوجائے گا ہندو انتہا پسند رہنما کا دعویٰ

مسلمان سازش کے تحت بھارت پرقبضہ کرنا چاہتےہیں،ناگیندر پرتاب

مسلمان سازش کے تحت بھارت پراپنا مکمل قبضہ کرنا چاہتے ہیں:فوٹو:فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی نظریاتی اتحادی تنظیم ہندو یووا واہنی کے رہنما ناگیندر پرتاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی اسی طرح بڑھتی رہی تو 10 برس بعد ملک پر ان کا قبضہ ہوجائے گا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں ہندو یووا واہنی نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما ناگیندر پرتاب تومار نے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ جس تیزی کے ساتھ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اس سے محسوس ہورہاہے کہ 2027 تک بھارت ایک مسلم ملک کے طور جانا جائے گا، یہ مسلمانوں کی ایک منظم سازش ہے جس کے تحت وہ بھارت پراپنا مکمل قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیا ناتھ شدت پسند تنظیم ہندو یووا واہنی کے سربراہ ہیں جو خود بھی ماضی میں مسلمانوں کے خلاف متعدد اشتعال انگیز اور متنازع بیانات دے چکے ہیں۔
Load Next Story