ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

پاک فوج کے ڈی جی ایم او کا لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج، آئی ایس پی آر

پاکستانی ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلے میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلے میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایل اوسی پر بات چیت ہوئی اور پاکستانی ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ بھارت نے 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت معصوم شہریوں باالخصوص بچوں کو نشانہ بنارہاہے جب کہ پاک فوج ایک پروفیشنل فوج ہے اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔
Load Next Story