ون ڈے سیریز میں کامیابی کی امید بڑھ گئی سابق کرکٹرز

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آؤٹ کلاس کر کے رکھ دیا اور اپنی اہلیت ثابت کر دیا، سابق کھلاڑیوں کا اظہار خیال

شاہد آفریدی اور کامران اکمل کی آمد سے بھی ٹیم میں حوصلہ پیدا ہوا ، جلال الدین ۔ فوٹو : فائل

محمد حفیظ کی بہترین بیٹنگ اور عمرگل کی شاندار بولنگ نے جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میزبان ٹیم دبائو کا شکار ہوگئی ہے ،پاکستان ون ڈے سیریز اپنے نام کر سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار مختلف کرکٹرز نے کیا، سابق ٹیسٹ اوپنر صادق محمد نے کہا کہ اوپنرز نے اچھا آغاز دے کر جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کی بنیاد رکھی ، محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے کیریئرکا بہترین اسکور کرتے ہوئے مضبوط بنیاد فراہم کی جس کی بدولت اگلے بیٹسمینوں پر سے دبائو کم ہوا اور پھر عمر گل نے لائن اور لینتھ کو برقرار رکھتے ہوئے میچ کا پانسہ ہی پلٹ ڈالا اور اعلٰی پائے کی بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔




انھوں نے کہا کہ پاکستان محدور اوررز کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھا سکتاہے، ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹر ک کرنے والے سابق ٹیسٹ بولر جلال الدین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پلڑہ بھاری ہے اور میچ میں پاکستان کی کامیابی کی توقع تھی،شاہد آفریدی اور کامران اکمل کی آمد سے بھی ٹیم میں حوصلہ پیدا ہوا جبکہ عمر گل نے غیر معمولی بولنگ کی، حریف ٹیم دبائو میں آ گئی ہے جس کا فائدہ ون ڈے سیریز میں ملے گا، سابق ٹیسٹ اسپنر توصیف احمد نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تینوں شعبوں میں آئوٹ کلاس کر کے رکھ دیا اور اپنی اہلیت ثابت کر دی، خاص طور پر فیلڈنگ انتہائی شاندار رہی، محمد حفیظ نے خود کو تسلیم کروالیا،انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے سیریز میں فتح کے امکانات کافی روشن ہیں۔
Load Next Story