محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا بائیومکینک ٹیسٹ کروانے انگلینڈ روانہ
اس بار بھی بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں ہوگا اور میرا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا جائے گا، محمد حفیظ
قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دینے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔
سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں ون ڈے سیریز کے دوران امپائر نے ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کردی تھی، انہیں 14 روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار
روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ بائیو مکینک ٹیسٹ میں کلئیر ہونے کے بعد اپنے ایکشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی، امید ہے کہ اس بار بھی بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں ہوگا اور میرا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کامیابی کیلیے پُراعتماد
واضح رہے کہ محمد حفیظ اس سے قبل دو مرتبہ پابندی کی زد میں آ چکے ہیں، جبکہ بھارت میں دیئے جانے والے بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلئیر قرار دیے گئے تھے۔