قومی ترقی کے لیے ہر فرد کردار ادا کرے صدر ممنون حسین
غیر معمولی ترقیاتی عمل جاری ہے، نیوٹیک کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ترقی کیلیے معاشرے کا ہرفرد اپنی صلاحیت کے مطابق کردار ادا کرے۔
نیو ٹیک کی تقسیم انعامات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلیے معاشرے کا ہرفرد اپنی صلاحیت کے مطابق کردار ادا کرے۔ تقریب میںوفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ امور انجینئر بلیغ الرحمان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے بھی خطاب کیا جبکہ صدر مملکت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ممنون حسین نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ ووکیشنل پروگرام اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی کامیابی سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی کے عمل میں بھرپور طریقے سے شریک ہو سکیں گے۔