جاپان میں فلیٹ سے 8 خواتین سمیت 9 افراد کی سرکٹی لاشیں برآمد
پولیس نے 27 سالہ نوجوان شیراشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آری برآمد کرلی
دنیا کے پرامن ممالک میں شامل جاپان میں ایک فلیٹ سے 9 لاشیں ملنے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مضافتی علاقے میں واقع ایک گھر سے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ پولیس نے مبینہ قاتل کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ لاشیں فلیٹ میں موجود بڑے بڑے ڈیپ فریزرز میں رکھی گئی تھیں جن میں سے دو کے سر کٹے ہوئے تھے۔ ہلاک افراد میں 8 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
پولیس نے 27 سالہ نوجوان شیراشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک آری بھی برآمد کرلی جب کہ ملزم نے لاشوں کے ٹکرے کرکے انہیں چھپانے اور شواہد مٹانے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ 23 سالہ لاپتہ لڑکی کا سراغ لگاتے ہوئے اس فلیٹ تک پہنچی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔