کوشش ہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو نجم سیٹھی
فائنل کے حتمی فیصلے کے لئے ڈائریکٹرز سے مشاورت شروع کر دی گئی
BEIJING:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لئے ڈائریکٹرز سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دو پلے آف لاہور میں کرانے کی تجویز ہے جب کہ فائنل کراچی میں کرانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹرز سے مشاورت کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے، ویسٹ انڈیز کے دورہ کے شیڈول کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دورے کا اعلان آئندہ دو چار روز میں کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فروری میں آغاز ہو گا، اس ٹورنامنٹ کے متعدد میچز پاکستان میں کروانے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔ کراچی کے گزشتہ دورے میں نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروائیں گے تاہم اب چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کے خواہشمند ہیں۔