ٹیسٹ سیریز کی فتح کو جادو کا نتیجہ قرار دینے والے دنیش چندیمل پر تنقید

میں ہمیشہ جادوگر ہو یا پادری کسی سے بھی آشیر باد لینے کیلیے تیار رہتا ہوں،دنیش چندیمل

میں ہمیشہ جادوگر ہو یا پادری کسی سے بھی آشیر باد لینے کیلیے تیار رہتا ہوں،دنیش چندیمل۔ فوٹو: فائل

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے فتح جادو کا نتیجہ تھی جس پر ان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چندیمل نے کہا کہ یو اے ای میں سیریز سے قبل ایک خاص جادوگر سے آشیر باد لی تھی، میں ہمیشہ کسی سے بھی آشیر باد لینے کیلیے تیار رہتا ہوں چاہے وہ جادوگر ہو یا پادری۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ میں صلاحیت ہو سکتی ہے تاہم آشیرباد کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

سوشل میڈیا پر سری لنکن شائقین نے چندیمل کو اس بیان کے بعد آڑے ہاتھوں لیا ہے اور تنقید کا نشان بناتے ہوئے جادو ٹونے کی بات کو فراڈ قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ "تم نے پیش گوئیاں کیں، جادو ٹونے کیے، پوجا کیں، تاہم آخر میں ہمیں ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔"
Load Next Story