سانحہ کراچی میں وہی گروپ ملوث ہے جو سانحہ کوئٹہ میں ملوث تھا سی آئی ڈی
کوئٹہ اور کراچی بم دھماکوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو گروپ کے ملوث ہونے کی اطلاعات موجود ہیں, ایس ایس پی
عباس ٹاؤن دھماکے میں وہی گروپ ملوث ہے جو سانحہ کوئٹہ میں ملوث ہے یہ بات ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی بم دھماکوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو گروپ کے ملوث ہونے کی اطلاعات موجود ہیں ، انھوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی کی مختلف پارٹیوں نے واقعے کے بعد گلستان جوہر ، پہلوان گوٹھ ، ائیر پورٹ کے اطراف کی آبادیوں شاہ فیصل کالونی ، ملیر کے مختلف علاقوں، بلدیہ ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے عباس ٹاؤن بم دھماکے کے سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔