حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 75 روپے 99 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارش پر کیا گیا ۔ فوٹو؛ فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 84 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔

واضح رہے اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس میں 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

Load Next Story