پنجاب کو اربوں کے فنڈ دیے جو صرف لاہور پر لگادیے گئے صدر زرداری
نقل کرنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، حکومت نے بہتر کارکردگی سے 5 سال مکمل کیے، سیالکوٹ، لدھیوالا وڑائچ میں خطاب
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہر 6 ماہ بعد حکومت کے جانے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اس نے مفاہمتی حکمت عملی اور بہتر کارکردگی کی وجہ سے 5 سال مکمل کر لیے ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد اختیارات آنے والی جمہوری حکومت کے حوالے کرے گی۔ سیالکوٹ کے گائوں کوبے چک میںپارٹی کارکنوں اور عمائدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ آنے والی حکومت کو ان مسائل کا سامنا نہیں ہوگا جو ہمیں ورثہ میں ملے، پانچ سال ہم نے کس طرح جمہوریت کو قائم رکھا یہ ہم ہی جانتے ہیں۔ صدر نے سیالکوٹ میں اولڈ ایج ہوم اور سیومدر ہوم کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ صحافیوں اور کاروباری برادری کے وفود نے بھی صدر سے ملاقات کی۔
علاوہ ازیں لدھے والا وڑائچ میں پارٹی کے سابق صوبائی صدر امتیاز صفدر وڑائچ کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں میں پاک ایران گیس معاہدہ کرنے کی طاقت نہ تھی، عالمی طاقتوں کے روکنے کے باوجود 11 مارچ کو ایران جائوں گا۔ بھٹو کی نقل کرنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، ہم نے حکومت پنجاب کو اربوں روپے کے فنڈ دیے جو انھوں نے صرف لاہور پر لگا دیے، آئندہ الیکشن میں جیت ہماری ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ بھٹو کیس دائر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ واضح کیا جائے حق پر کون تھا، عدالت نے بھی تسلیم کیا کہ بھٹو کے عدالتی قتل میں زیادتی ہوئی ہے۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے، الیکشن جیت کر جو بھی آئے گا اقتدار اسے منتقل کر دیں گے، بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی پہچان ہے، اب پارٹی کو چاہیے کہ وہ بلاول کو ساتھ لے کر چلے۔