ملک بھرمیں حج درخواستوں کی وصولی کل سے شروع ہوگی
پہلی پرواز 7 ستمبرکوروانہ ہوگی، روانگی 9 اکتوبر 2013 تک مکمل ہوجائے گی
ملک بھر میں کل سے حج درخواستوں کی وصولی شروع ہورہی ہے پہلے آئو پہلے پائوکی بنیادپرسرکاری حج اسکیم کو3حصوں میں تقسیم کیاگیاہے۔
وائٹ گرین اوربلیو کیلیے مختلف پیکجزرکھے گئے ہیں،حج کی پہلی پرواز7 ستمبر2013 سے شروع ہوگی اور 9اکتوبر 2013تک مکمل کرلی جائے گی۔ اس سال بھی سرکاری حج اسکیم کے تحت85ہزارافرادسعادت حج حاصل کریں گے۔
حکومت نے اس ضمن میں وائٹ کیٹگری کیلیے2لاکھ95ہزار70گرین کیٹگری کیلیے3لاکھ 61 ہزاراوربلیوکیٹگری کیلیے4لاکھ 21ہزارروپے کی رقم جمع کروانے کاکہاہے پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر بینکوں میں درخواستیں جمع ہوں گی۔حاجیوں کی واپسی19اکتوبرسے شروع ہوگی اور 18نومبر 2013تک مکمل کرلی جائے گی۔