فٹبال سپورٹرز پر کتوں کے نعرے ملائیشین باڈی پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ

یہ واقعہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے دوران پیش آیا تھا۔

اے ایف سی ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا پر ہر واقعہ پر 15،15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔فوٹو: فائل

SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES:
ملائیشیا کی فٹبال باڈی پر سنگاپوراور برونائی کے سپورٹرز پر ' کتوں ' کے نعرے لگانے پر 30 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔


ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اعلامیے میں کہاکہ 14 اگست کو کوالالمپور میں منعقدہ میچ کے دوران ہمسایہ ملک کیخلاف 2-1 سے فتح پر ملائیشین سپورٹرز نے نعرے لگائے تھے کہ ''برونائی کے کتوں کو ماردینا چاہیے''۔ اس کے 2 دن بعد سنگاپور سے میچ کے موقع پر بھی دوبارہ یہ نعرے گراؤنڈ میں سنے گئے تھے جبکہ اے ایف سی ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا پر ہر واقعہ پر 15،15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ فٹبال ایسوسی ایشن کو بھی چینی نیشنل ٹیم کے ترانے پر نعرے لگانے پر تنبیہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے دوران پیش آیا تھا۔
Load Next Story