دھماکوں کی ذمے دار حکومت ہے کمزوری مانتے ہیں آفتاب جیلانی
رحمن ملک کے بیانات سے دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھا، پرویز رشید، مشہدی تکرار میں گفتگو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے حکمراں مردہ دل، بددیانت اور قابل مذمت لوگ ہیں۔
ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بنکر میں بیٹھے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ غریب لوگ مر رہے ہیں ان کی باری نہیں آئے گی ان کی باری بھی جلد آئے گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'تکرار' کے میزبان عمران خان سے گفتگو کے دوران کراچی کے عباس ٹائون میں ہونے والے بم دھماکوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ بہت عرصہ سے چیخ رہے تھے کہ الیکشن خونی ہوں گے، جو فصل بوئی ہے اس کو کاٹا جائے گا۔ ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیانات سے دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما پیر آفتاب جیلانی نے کہا کہ وہ ان دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں چونکہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہے اس لیے حکومت ذمے دار ہے یہ ہماری اخلاقی کمزوری ہے اور ہمیں اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے رہنما طاہر مشہدی نے کہا کہ حکومت میں سیاسی عزم اور بصیرت نہیں ہے، رینجرز بھی موقع پر نہیں پہنچی، عباس ٹائون میں امریکی نہیں آئے ہیں، یہ سب ہمارا کیا دھرا ہے۔ لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ ملک میں درندگی کا اندھا کھیل کھیلا جا رہا ہے کراچی کی انتظامیہ اور پولیس منگنی کی تقریب کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے۔
فنکشنل لیگ کے رہنما جادم منگریو نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا کوئی قصور نہیں، اگر حکمراں ان کو حکم دیتے تو وہ وہاں چلے جاتے۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ کراچی میں بم دھماکے پر حکمراں افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کریں گے۔ حمید گل نے کہا کہ جب تک ہمارے درمیان بھارت کے ایجنٹ موجود رہیں گے اور ہم امن کی آشائیں دیتے رہیں گے ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ دفاعی تجزیہ نگار شہزاد چودھری نے کہا کہ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کر کے کھوکھلا کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔