وزیراعظم کے حکم پر پٹرول سستا نہ ہوسکا ایک دن بعد نوٹیفکیشن جاری
پمپوں پر پٹرول نایاب ہوگیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، عملے اور صارفین میں تلخ کلامی
وزیراعظم کے اعلان کے باوجود پٹرول سستا نہ ہوسکا، شہری دن بھر خوار ہوتے رہے، اکثر مقامات پر مالکان نے پٹرول پمپ بند کردیئے۔
جبکہ اوگرا نے ایک روز بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملک کے مختلف علاقوں میں مہنگا پٹرول فروخت کیا جاتا رہا۔ اکثر مقامات پر شہریوں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی جبکہ فلنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں لگی رہیں،لاہور کے متعدد علاقوں میں پمپ مالکان پرانی قیمتوں پر پٹرول فروخت کرتے رہے، بیشتر فلنگ اسٹیشن مالکان نے قیمتیں کم کرنے کی بجائے پٹرول پمپ ہی بند کر دیے جس کے بعد صارفین مارے مارے پھرتے رہے۔
دریں اثنا ٹی وی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایک روز تاخیرکے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد 28 فروری کی قیمتیں بحال ہوگئی ہیں۔ 28 فروری کو قیمتوں میں ساڑھے 3 سے ساڑھے4 روپے فی لٹر اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، شدید ردعمل کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اضافہ واپس لینے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اوگرا نے ایک دن کی تاخیر سے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پچھلی قیمت 103 روپے 70 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 35 پیسے کمی سے109 روپے21 پیسے فی لٹر ہوگیا۔
مٹی کا تیل 3 روپے 79 پیسے کمی سے پرانی قیمت 99 روپے 90 پیسے پر فروخت ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کیا گیا 3 روپے 79 پیسے کا اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 94 روپے 98 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کیلئے پٹرولیم لیوی کم کی گئی ہے۔