سپریم کورٹ نے نیب سے توقیرصادق کی گرفتاری سے متعلق حتمی جواب طلب کرلیا

توقیر صادق کو پکڑنے پرلاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، جسٹس جواد ایس خواجہ

توقیر صادق کو پکڑنے پرلاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، جسٹس جواد ایس خواجہ. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے نیب سے توقیرصادق کی گرفتاری سے متعلق حتمی جواب طلب کرلیا، جسٹس خلجی عارف حسین کا کہنا ہے کہ عدالت کا تماشا بنایا ہوا ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اوگرا عمل دارآمد کیس میں توقیر صادق کی گرفتاری کے معاملے کی سماعت کی، دوران سماعت نیب کے وکیل نے کہا کہ نظرثانی کی درخواست تک سماعت ملتوی کردی جائے اور توقیر صادق کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دبئی میں مجسٹریٹ 9 مارچ کو توقیر صادق کیس کی سماعت کرے گا۔


اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ سماعت ملتوی نہیں ہوگی، رپورٹ غیرتسلی بخش ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ معاملہ ٹالا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ توقیر صادق کو پکڑنے پرلاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

جسٹس خلجی عارف حسین نےکہا کہ کیا نیب بدعنوانوں کو پکڑنے کے بجائے تحفظ دینے کی ذمہ داری ادا کرنے لگا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story