پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی کرنے والے کو 6 ماہ قید
عدالت کا شہزاد ثاقب کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم
LONDON:
عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور کی رہائشی خاتون نے عدالت میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر شہزاد ثاقب نے بغیر اجازت دوسری شادی کی۔ جو کہ قانون کے مطابق جرم ہے، اس لئے شوہر کی دوسری شادی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
لاہور کی مقامی عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔