شاہ زیب قتل کیس مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کل تک کیلئے موخر

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت سانحہ عباس ٹاؤن کے باعث وکلا کے احتجاج کی وجہ سے نہ ہوسکی۔

شاہ رخ جتوئی کے وکلا نے کیس کو عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کا مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کل تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔



کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت سانحہ عباس ٹاؤن کے باعث وکلا کے احتجاج کی وجہ سے نہ ہوسکی اور کیس کی دوسری عدالت میں منتقلی کے بارے میں فیصلہ کل تک کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکلا کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ قتل کے اس کیس کا دہشت گردی سے تعلق نہیں بنتا اس لئے اسے عام عدالت میں منتقل کردیا جائے۔


Load Next Story