مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے عشق ہوگیا

مجھے اپنا کام کرنے کی آزادی ہے اور میں کسی قسم کا دباﺅ محسوس نہیں کرتا، مکی آرتھر

آسٹریلیا کے بعد پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، مکی آرتھر ۔ فوٹو ؛ فائل

لاہور:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو گرین شرٹس کی کوچنگ سے عشق ہوگیا، ان کا کہنا ہے کہ ایک مکمل کوچ بننے کے لئے ایشیا میں کام کرنا ضروری ہے۔


ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے بعد پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، مجھے اپنے کام میں فیصلے کرنے کی آزادی ہے اور میں کسی قسم کا دباﺅ نہیں محسوس کرتا، ہم بالکل درست سمت میں جارہے ہیں۔ ایک ویسٹرن اور ایشین ٹیم میں فرق بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ریجن میں جوش و جذبہ کرکٹ کے حوالے سے بہت پایا جاتا ہے اس کے علاوہ برصغیر میں چیزیں بہت مختلف ہوتی ہیں اور یہ ایک کوچ کے طور پر آپ کو چیلنج کرتی ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے بغیر بہت کچھ کھونا پڑ رہا ہے، ابوظہبی ٹیسٹ نہ جیت پانے پر مایوسی ہوئی، طویل فارمیٹ کے لئے اچھی ٹیم اور بہتر کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جلد اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔
Load Next Story