عباس ٹاؤن آنے پر مشتعل افراد نے شازیہ مری کی گاڑی پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی

شازیہ مری ٹی وی پروگرام کیلئے عباس ٹاؤن پہنچی تو مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

مشتعل افراد کا غم و غصہ دیکھ کر شازیہ مری نے واپسی میں ہی عافیت جانی۔ فوٹو: ایکسپریس

GILGIT:
عباس ٹاؤن میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے لئے آنے والی پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کو مشتعل افراد نے واپس بھیج دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے لئے عباس ٹاؤن پہنچی تو مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی، مشتعل افراد کا غم و غصہ دیکھ کر شازیہ مری نے واپسی میں ہی عافیت جانی۔

واضح رہے کہ اب تک کوئی اہم سیاسی شخصیت عباس ٹاؤن میں لواحقین سے تعزیت کے لئے نہیں پہنچی جبکہ گزشتہ روز بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے 3 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پرپہنچے تھے۔
Load Next Story