نیویارک حملے کے دہشت گرد کو سزائے موت ہونی چاہئے ٹرمپ

ملزم اپنے اسپتال کے کمرے میں کالعدم داعش کا جھنڈا لگانے کا خواہش مند ہے، ٹرمپ

ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاؤں کا نظام وضع کرنا ہو گا:فوٹو:فائل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین ہٹن میں بدترین دہشت گردی کرنے والے کو سزائے موت ہونی چاہئے۔

نیویارک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو نا تو خود پر لگائے گئے الزمات کے دفاع میں کوئی دلچسپی ہے اور نا ہی وہ اس بدترین عمل پر شرمندہ ہے، ملزم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اگر اس کے کمرے میں کالعدم داعش کا جھنڈا لگایا جائے، اس نے 8 لوگوں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کیا۔ ایسے شخص کو تو سزائے موت ہونی چاہیے۔




امریکی صدر نے امریکی نظامِ انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاؤں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔ انہوں نے ویزا لاٹری پروگرام ختم کر نے کا بھی عندیہ دیا ہے جس کے تحت سیف اللہ امریکا آیا تھا۔

واضح رہے کہ ازبک تارکین وطن سیف اللہ سائیپوف نے دو روز قبل نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 
Load Next Story