وہ 5 کردار جو شاہ رخ خان نے کبھی ادا نہیں کیے
شاہ رخ خان نے اپنے 25 سالہ کیرئیر میں متعدد کردار نبھائے لیکن کئی کرداروں میں اب بھی وہ نظر نہیں آئے
بالی ووڈ کے کنگ آج اپنی 52 ویں سالگرہ منارہے ہیں، شاہ رخ خان تقریباً اپنی آدھی زندگی بالی ووڈ کے نام کرچکے ہیں لیکن ابھی بھی کچھ ایسے کردار ہیں جو اداکار نے ادا نہیں کیے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو رواں سال جولائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہوچکے ہیں اورآج وہ اپنی 52 ویں سالگرہ منارہے ہیں. اس حساب سے دیکھا جائے تو شاہ رخ خان نے اپنی آدھی زندگی بالی ووڈ کے نام کردی۔ شاہ رخ خان نے اپنے 25 سالہ کیرئیرمیں متعدد کردار نبھائے ہیں۔ جس میں پاگل اورجنونی عاشق، محبت کرنے والا باپ، رومینٹک ہیرو اور خطرناک ولن کے کردار شامل ہیں. یہ کردارانہوں نے اتنی خوبی سے نبھائے ہیں کہ آج بالی ووڈ میں ان کی ٹکر کا کوئی اداکار نہیں۔ تاہم بھارتی فلم انڈسٹری میں 25 سال گزارنے کے بعد بھی کئی کردارایسے ہیں جنہیں شاہ رخ خان نے ادا نہیں کیا۔
پولیس کا کردار:
شاہ رخ خان نے پولیس سے بھاگتے ہوئے چوراورخطرناک ڈان کا کردارتو نبھایا ہے تاہم آج تک وہ کبھی پولیس کے کردارمیں نظر نہیں آئے۔ 2001 میں کنگ خان فلم ''ون ٹو کا فور''میں اسپیشل ٹاسک فورس آفیسرکے کردارمیں نظرتوآئے تھے تاہم وہ فلم میں پولیس یونیفارم میں نظرنہیں آئے ان کے چاہنے والوں کی شدید خواہش ہے کہ وہ پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں۔
وکیل کا کردار:
شاہ رخ خان کے مداح اسکرین پرایک بارانہیں''آبجیکشن مائی لارڈ'' کہتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ بالی ووڈ میں وکیلوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اس طرح کے کردار بہت شہرت حاصل کرتے ہیں۔1993 میں ریلیز ہوئی فلم ''دامنی''میں سنی دیول کا یاد گارکردارآج بھی بےانتہا مقبول ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ خان بطوروکیل کب اسکرین پر جلوہ گرہوتے ہیں۔
ڈاکٹر کا کردار:
سال 2003 میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم ''منا بھائی ایم ایم بی ایس''میں سنجے دت نے ڈاکٹر کے کردار میں سب کے دل جیت لیے تھے۔ تاہم اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے کہ اس کردارکی پیشکش سنجے دت سے پہلے شاہ رخ خان کو ہوئی تھی لیکن انہوں نے کردار پسند نہ آنے پر پیشکش ٹھکرادی تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم ''ڈئیر زندگی''میں شاہ رخ خان نے سائیکولوجسٹ کا کردار نبھایا تھا لیکن وہ فلم میں کہیں بھی ڈاکٹروں کے لیے مخصوص سفید کوٹ اور اسٹیتھسکوپ پہنے نظر نہیں آئے لہٰذا ان کے مداحوں کی اپنے پسندیدہ اسٹارکو ڈاکٹر کے روپ میں دیکھنے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی۔
مصور کا کردار:
شاہ رخ خان بالی ووڈ میں رومینٹک ہیروکے طور پرمشہور ہیں۔ وہ اپنے جملوں اوراداکاری سے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔ صرف اسکرین پر ہی نہیں شاہ رخ حقیقی زندگی میں بھی شاعرانہ مزاج رکھتے ہیں تاہم آج تک انہوں نے مصور(پینٹر)کا کردار بھی نہیں نبھایا۔
فیشن ڈیزائنر:
شاہ رخ خان لباس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں اوراسکرین پر ہمیشہ اسٹائلش اور نفیس سوٹ میں ملبوس نظرآتے ہیں لیکن انہوں نے حقیقی زندگی کے برعکس فلموں میں کبھی بھی فیشن اسٹائلسٹ کا کردار نہیں نبھایا۔