ملک بھر میں رواں سال 27 پولیو کیسز کی تصدیق کی گئی

4کیس سندھ کے بھی شامل ہیں، 1994سے پولیوکے خاتمے کی مہم جاری ہے،اب تک بیماری کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا

4کیس سندھ کے بھی شامل ہیں، 1994سے پولیوکے خاتمے کی مہم جاری ہے،اب تک بیماری کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔ فائل فوٹو

ملک بھر میںامسال 27 پولیوکیسوںکی تصدیق کی گئی ہے، ان میں سندھ کے 4 کیس بھی شامل ہیں، پولیووائرس دنیا کے تین ممالک میں تواتر سے رپورٹ ہورہا ہے، ان میں پاکستان، افغانستان اور نائیجریا شامل ہیں، پاکستان میں1994سے پولیووائرس کے خاتمے کی مہم جاری ہے تاہم 16سال گزرنے کے بعد پاکستان سے پولیووائرس کاخاتمہ نہیں کیاجاسکا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مختلف وجوہ کی بنا پرپولیووائرس کاخاتمہ نہیں کیاجاسکااور16سال سے جاری انسداد پولیومہم کے باوجودبھی امسال ملک بھر میں27پولیووائرس کے کیسوںکی تصدیق کی گئی ہے ان میں4کیس سندھ کے بھی شامل ہیں جبکہ گذشتہ سال ملک بھر میں 198پولیووائرس کے کیس رپورٹ ہوئے تھے جس پر عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو اپنی تشویش سے آگاہ بھی کیاتھا، پاکستان میں تواتر کے ساتھ رپورٹ ہونے والے پولیوکیسوںکی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پراپنی ساکھ متاثرکررہاہے جبکہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل ہیلتھ اسمبلی سے2000 میں پولیووائرس کے خاتمے کا پابندتھا۔

تاہم اس مقررہ مدت میں پولیووائرس کاخاتمہ نہیں کیاجاسکاجس کے بعد حکومت پاکستان نے اس ہدف میں توسیع کرکے عالمی ادارہ صحت کو 2002میں وائرس کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم10سال سے مقررہ ہدف کے حصول میں مسلسل توسیع کے باوجود بھی ملک سے پولیووائرس کا خاتمہ نہیںکیاجاسکا۔
Load Next Story