پریانکاچوپڑا 100 بااثرخواتین کی فہرست میں شامل

فوربز نےسال 2017 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی

پریانکا چوپڑا لسٹ میں کافی پیچھے یعنی 97 ویں نمبر پر براجمان ہیں؛فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑارواں سال کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل۔

امریکی جریدے فوربز نے رواں سال کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر جرمن چانسلر اینجلا مرکل براجمان ہیں۔



دوسرے نمبر پر برطانوی وزیرا عظم تھریسامے ہیں۔



تیسری پوزیشن پرمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس قائم ہیں۔



چوتھے نمبر پر فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر، مصنف اورایگزیکٹیو آف امریکن ٹیکنالوجی شیریل سینڈ برگ شامل ہیں۔



پانچویں نمبر پر جنرل موٹرز کمپنی کی سی ای او اور چیئرمین میری تریسا بارا براجمان ہیں۔



چھٹے پوزیشن پر یوٹیوب کی سی ای اور ایگزیکٹیو آف امریکن ٹیکنالوجی سوزان ووجکی براجمان ہیں۔




ساتویں نمبر پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر آف یوایس انویسٹمنٹ فرم فیڈیلٹی انویسٹمنٹ اورامریکن بزنس ویمن ایبی گیل جاہنسن شامل ہیں۔



آٹھویں نمبر پرفرانس سے تعلق رکھنے والی وکیل اور سیاستدان کرسٹین لاگاراڈ ہیں۔



نویں نمبر پراسپین کی بینکر خاتون اینا پیٹریشیا بوٹن ہیں۔



دسویں نمبر پرورجینیا کی خاتون بزنس وومین گینی رومیٹی براجمان ہیں۔



جب کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے 19 ویں نمبر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔



دبئی کی مسلم خاتون عیسیٰ صالح ال گرگ گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بورڈ آف ممبر راجا گل گرگ نے بااثر خواتین کی فہرست میں 90 واں درجہ حاصل کیا ہے۔



فوربز کی فہرست میں بالی ووڈ کی ناموراداکارہ پریانکا چوپڑا 97 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Load Next Story