سرکاری اداروں میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد

صارفین کی اجازت کے بغیرواٹس ایپ پر معلومات کو بیرون ملک سرور پر بھیج دیا جاتا ہے، وزارت داخلہ

صارفین کی اجازت کے بغیرواٹس ایپ پر معلومات کو بیرون ملک سرور پر بھیج دیا جاتا ہے، وزارت داخلہ :فوٹو:فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں موبائل فون پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری اداروں کو موبائل فون ایپلیکیشنز سے متعلق سیکیورٹی سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب اداروں میں موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔


وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں موبائل پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی اجازت کے بغیرواٹس ایپ پر معلومات کو بیرون ملک سرور پر بھیج دیا جاتا ہے، اس حوالے سے موبائل فون سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے متعدد موبائل فون ایپلیکیشنز کے حوالے سے رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں 100 سے زائد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فون ایپلی کیشنز کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے جس میں سے واٹس ایپ سرفہرست ہے۔

وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی صارف نامعلوم ذرائع سے وصول ہونے والی ای میل اور اٹیچمنٹ نہ کھولیں جب کہ موبائل میں معروف اینٹی وائرس اور فائر وال اپ ڈیٹ رکھے جائیں۔
Load Next Story