عمران خان گرا ہوا اور بدکار شخص ہے عائشہ گلالئی کا الزام

عمران خان کو ملک بدر کرکے لندن میں ان کے سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے،عائشہ گلالئی

عمران خان کو ملک بدر کرکے لندن میں ان کے سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے،عائشہ گلالئی فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو مافیا قرار دے دیتے ہوئے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ گرے ہوئے اوربدکارشخص ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبا کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیکورٹی رسک اور الطاف حسین پارٹ 2 بن گئے ہیں، عمران خان کو ملک بدر کرکے لندن میں ان کے سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے خلاف الزام لگانے والے ٹھیکیدار کے قتل کے تانے بانے بھی عمران خان سے ملتے ہیں، عمران خان گرا ہوا اور بدکار شخص ہے۔


یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والا ٹھیکیدار قتل

عائشہ گلالئی نے کہا کہ دھرنے والوں کی حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکی، چار سال سے الزامات دھرنے،ہڑتالیں اور گالیاں چلتی رہیں لیکن ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا،دھرنوں کی وجہ سے میں بذات خود کسی چیز پر توجہ نہیں دے سکی جنہوں نے دھرنے دیے ان کی خیبرپختونخوا میں گورننس دیکھیں جو بالکل ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد اخلاقی جوازاور وژن کھو چکے ہیں،پی ٹی آئی میری پارٹی ہے میں پارٹی ورکرز کو اکٹھا کروں گی اور پارٹی فنڈ بنا کر 2018 میں نوجوانوں کے ساتھ الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کروں گی۔
Load Next Story