عباس ٹاؤن کے متاثرین کو 2 سے 3 روز میں معاوضے ادا کردیے جائیں گے کمشنر کراچی

نقصانات کے تخمینے کیلئے ڈی سی ملیرکی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جس میں متاثرین کے نمائندے بھی شامل ہونگے، ہاشم رضا

ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر متاثرین کو کمبل، بستر اور کھانے پینے کی چیزیں فراہم کی جارہی ہیں ، ہاشم رضا زیدی فوٹو: فائل

کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو 2 سے 3 روز میں معاوضے ادا کردیئے جائیں گے۔



اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ اس سانحے میں 48 افراد جاں بحق اور 160 زخمی ہوئے، 350 سے 400 فلیٹ متاثر جبکہ 54 فلیٹ تباہ ہوئے اور فلیٹس کے 2 بلاکس کو قابل مرمت نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کے تخمینے کے لئے ڈی سی ملیر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں متاثرین کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔


کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر متاثرین کو کمبل، بستر اور کھانے پینے کی چیزیں فراہم کی جارہی ہیں اور ان کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم علما اور متاثرین سے بھی رابطے میں ہیں۔


Load Next Story