سانگھڑ پولیس نے ایک ماہ میں171 روپوش و اشتہاری گرفتار کر لیے

گرفتار شدگان اغوا ، ڈاکے اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں اسلحہ و منشیات برآمد

ایس ایس پی سانگھڑ نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ عوام کے تعاون سے مجرموں کے خلاف جو مہم چلائی گئی ہے یہ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ ضلع میں اغوا ، ڈاکے اور دیگر وارداتوں میں ملوث 171 روپوش اور اشتہاری گرفتار کیے اور منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران چرس، کچی شراب برآمد، 11 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری۔

ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ ڈاکے، چوری اور جھگڑے کے کیسوں میں مطلوب 171 روپوش و اشتہاری گرفتار کیے ہیں جن میں میرو کیرو، شاہ محمد، عادل یوسفزئی، ناز منگریو، عارب خان مری، تاج محمد خاصخیلی، اللہ ڈنو کھوسو، سہراب مری، گلاب ماچھی، اکبر رند و دیگر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے منشیات جیسی لعنت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12120 گرام چرس، 160 لیٹر کچی شراب برآمد کی اور ملزمان عمران نظامانی، مشتاق احمد مری، جندو بھیل، تاج محمد چاکرانی، سلیم چانڈیو، عبدالرحمان شر و دیگر کو گرفتار کیا ہے۔

جبکہ ناجائز اسلحے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ٹی ٹی پسٹل، 2 ریوالور، 56 گولیاں اور 10 کارتوس برآمد کرکے ملزمان علی گوہر بروہی، مٹھل چانڈیو، علی مراد مجیدانو، رضو شر، غلام قادر محکانی، غلام قدیر محکانی اور دیگر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، جبکہ مین پوری اور گٹکے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 34 کیس داخل کیے اور ہزاروں پڑیاں، گٹکا و مین پڑی برآمد کی، ضلع سانگھڑ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے دفعہ 550 شک چوری کے تحت 395 موٹر سائیکلیں اور 03 ٹریکٹر چالان کیے اور ٹریگک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 25 ٹرک ایک بس، 04 ٹرک، 08 سوزوکی پک اپ، 12 ڈاٹسن، ایک کار، 26 موٹر سائیکلیں، 334 رکشے چالان کیے ہیں اور دیگر وارداتوں میں چھینی اور چوری کی گئی رقم میں سے 7.24000 روپے برآمد کیے ہیں۔




اس کے علاوہ ایس ایس پی سانگھڑ نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ عوام کے تعاون سے مجرموں کے خلاف جو مہم چلائی گئی ہے یہ پوری قوت سے جاری رہے گی اور ضلع میں امن و امان کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے گا۔ اور ضلع سانگھڑ میں کرمنلز کے خلاف جاری مہم میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر ضلع کے 11 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں جن میں SIP عبدالرشید چانڈیو، SHO چوٹیاریوں،SIP غلام مصطفی ہنگورو، SHO لنڈو، SIP شمس علی کھوسو، SHO شہداد پور سٹی، SIP ریحان شاہ، SHO جھول، SIP دو دو جونیجو، SHO تعلقہ ٹنڈو آدم، SIP منظور پٹھان، SHO شاہ پور چاکر، SIP زاہد حسین بروہی، SHO سنجھورو، انسپکٹر سبحان سنگ SHO کھاہی۔ SIP محبوب شاہ SHOکھپرو۔

SIP خیر محمد ناریجو SHO بیرانی اور انسپکٹر ذوالفقار قائم خانی SHO جام نواز علی شامل ہیں ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے SHOs کو کہا ہے کہ وہ اپنی سرکاری خدمات تن دہی سے ادا کریں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ کرپشن اور کوتاہی ثابت ہونے کی صورت میں انھیں گھر بھیجنے میں دیر نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story