تنخواہیں نہ ملنے پر آبپاشی ملازمین سراپا احتجاج پانی کی فراہمی بند کر دی
جمڑاؤ پل پر دھرنا، 3500 ملازمین افسران کی ہٹ دھرمی کے باعث 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم۔
3 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سیکڑوں آبپاشی ملازمین کا ہیڈ جمڑاؤ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، لوئر نارا کینال، جمڑاؤ کینال، نیو جمڑاؤ کینال، مٹھراؤ کینال، کھپرو کینال سے پانی کی فراہمی بند کردی۔
ایری گیشن پرمنٹ فیلڈ لیبر یونین کے رہنماؤں مبارک چانڈیو، خان نظامانی، اقبال لاٹرک، شرف الدین شر، نور محمد مری، قمبر مری، رانجھن لوہار، حنیف شر، غفار نظامانی، خان محمد جمالی، امید علی لغاری و دیگر نے کہاکہ 3 ہزار 5 سو ملازمین کو 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
اس کے ذمے دار ڈائریکٹر نارا کینال غلام مصطفی اجن اور ایم ڈی سیڈا احسان لغاری ہیں جو ہماری تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تنخواہیں آن لائن بینک اکاؤنٹ کے ذریعے دی جائیں، نادرا سے اسمارٹ کارڈ بنواکر دیے جائیں بصورت دیگر پورے سندھ کی نہروں کا پانی بند کردیا جائے گا۔
جس کے ذمے دار محکمہ ایری گیشن اور حکومت سندھ کے افسران ہوں گے۔ مظاہرے میں سندھ کے مختلف اضلاع کے ملازمین، سرویئر، ڈینٹل، داروغہ، بلیدار، چوکیدار، نائب قاصد و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کا ملازمین گھیراؤ کریں گے۔