حیدرآباد ہڑتال میں بھی لوٹ مار کا سلسلہ جاری
شہری لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور کار سمیت 4گاڑیوں سے محروم
حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہڑتال کے باوجود ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری رہی شہری ایک کار، 3 موٹرسائیکلوں، نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔
قاسم آباد تھانے کی حدود وحدت کالونی میں مسلح افراد محبوب علی چانڈیو سے 2 لاکھ نقد اور ڈیڑھ لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان، بھٹائی نگر تھانے کی حد سیٹزن کالونی میں مسلح افراد نے محمد نواز سے نقدی، موٹر سائیکل اور 2 موبائل فونز، مکی شاہ روڈ پر مسلح افراد موبائل فون کمپنی کے سیلز مین نادر علی سے 20 ہزار روپے اور 2 موبائل فونز، آٹو بھان روڈ لطیف آباد 12 نمبر چنگی ناکہ سے مسلح افراد نے کلیم اور محمد علی سے 7 ہزار روپے، 2 موبائل فونز، پکا قلعہ پر مسلح افراد سیمنٹ ڈیپو کے مالک عبدالحمید اور اس کے ملازمین سے36 ہزار روپے اور 2 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ قاسم آباد پکوڑا چوک سے عبدالرزاق کھوسو کی کار، قاسم آباد فیز ون سے شرف الدین، قاسم آباد رحیم ولاز سے زاہد کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔