رائیونڈ میں سفاک باپ نے چھریوں کے وار سے 6 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں منظور نامی شخص کی اکثر بیٹا نہ پیدا ہونے پر بیوی سے ناراضگی رہتی تھی اور وہ دھمکی دیتا تھا کہ اگر اس کے ہاں بیٹا پیدا نہیں ہوا تو وہ اپنی تینوں بیٹیوں کو قتل کردے گا تاہم آج بھی منظور کی اپنی بیوی سے اسی تنازعے پر تکرار ہوئی تو سفاک باپ رات گئے اپنی تینوں بیٹیوں کو قتل کرنے کی نیت سے کھیتوں میں لے گیا اور 6 سالہ بیٹی کے گلے پر چھری چلا دی جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، اسی دوران باقی دو بچیوں کے شور مچانے پر منظور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مریض ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیں گے۔