اچھوتے کردار ادا کرنے کی ہمیشہ کوشش رہی ہے احسن خان

’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ چینل سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا میرا ڈرامہ ایمان بہت مقبول ہوا۔

’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ چینل سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا میرا ڈرامہ ایمان بہت مقبول ہوا۔ فوٹو : فائل

معروف اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ 'ایکسپریس میڈیا گروپ ' کاانٹرٹینمنٹ چینل ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' ناظرین میں بے حدمقبول ہے۔ بہت کم عرصہ میں چینل نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

اس چینل سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا میرا ڈرامہ ''ایمان'' بھی ناظرین میں بہت مقبول ہوا تھا اوراس کا زبردست رسپانس ملا۔ ان خیالات کااظہاراحسن خان نے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں وہی ٹی وی چینلز ناظرین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں جن پراچھے اورمعیاری ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔




میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اچھوتے کردار ادا کروں۔ یہی وجہ ہے کہ ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ چینل'' سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا ڈرامہ ''ایمان''ناظرین کی توجہ کامرکز رہا۔ اس ڈرامے کودیکھتے ہوئے دنیا کے بیشترممالک میں بسنے والوں نے مجھے ای میل، ایس ایم ایس کے ذریعے مبارکباد کے پیغامات دیے۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے بہت کم عرصہ میں انٹرٹینمنٹ ورلڈ میں اپنی جگہ بنالی ہے اوراس پرپیش کیے جانے والے ڈرامے ناظرین کومحظوظ کرتے ہیں۔
Load Next Story