ٹوئٹر کے ملازم نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کردیا

امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 11 منٹ کے لیے بند ہوا جو بحال کردیا گیا ہے، ٹوئٹر انتظامیہ

امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 11 منٹ کے لیے بند ہوا جو بحال کردیا گیا ہے، ٹوئٹر انتظامیہ۔ فوٹو:فائل

ٹوئٹر کے ملازم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا تاہم کچھ دیر بعد ہی اس کو واپس بحال کردیا گیا۔

گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اچانک سماجی رابطے کی سائٹ سے غائب ہوگیا اور جس نے بھی امریکی صدر کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کرنا چاہا اس کو پیغام ملا کہ ''ہم معذرت خواہ ہیں لیکن یہ پیج موجود نہیں''۔




لوگوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کیا، ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری وضاحتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ہی ملازم نے بند کیا تھا اور اس کا کمپنی میں آخری دن تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سوشل میڈیا کے بغیرصدر نہیں بن سکتا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا اکاؤنٹ 11 منٹ کے لیے بند ہوا جو بحال کردیا گیا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔
Load Next Story