معروف بھارتی اداکارکمال راشد نے خودکشی کی دھمکی دےدی

اداکار کا کہنا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 15 دن کے اندر اندر بحال کیا جائے

ٹوئٹر انتظامیہ نےمیرے ساتھ دھوکا کیا ہے جس کی وجہ سے سخت ذہنی دباؤ کا شکارہوں؛فوٹوفائل

PESHAWAR:
بالی ووڈ کے متنازع اداکارکمال راشد خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال نہ کیے جانے پر خود کشی کی دھمکی دے دی۔

بالی ووڈ کے بدنام اور متنازعہ اداکار کمال آر خان آئے روز سوشل میڈیا پر فلموں اور اداکاروں کے متعلق اپنے خود ساختہ تجزیوں اور تبصروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''سیکریٹ سپر اسٹار''کے کلائمکس سےمتعلق منفی اورطنزیہ اندازمیں تبصرہ کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کمال رشید اورعامر خان کے درمیان تنازع

فلم سے متعلق ہرزہ سرائی کرنے پرعامر خان نے ان کے خلاف شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں ان کا ٹوئٹراکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا۔ اکاؤنٹ معطل ہونے پرکےآر کے بہت زیادہ سیخ پا ہوئے تھےاورٹوئٹرانتظامیہ سےاکاؤنٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبے پرکوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا۔


لہٰذا کے آر کے نے اپنے دوسرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ پہلے تو ٹوئٹرانتظامیہ نے ان پرلاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کردیا اور پھراچانک اکاؤنٹ بند کردیا۔ ٹوئٹرانتظامیہ نےان کے ساتھ دھوکا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

کے آرکے نے ٹوئٹرانڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ 15 دن کے اندر اندر بحال کیا جائے۔ اگرایسا نہ کیا گیا تومیں خودکشی کرلوں گا اور میری موت کے ذمے دار یہ تمام لوگ ہوں گے۔



واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کے آر کے نے عامر خان کی شکایت پر اکاؤنٹ بند کیے جانے پر چراغ پاہوتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بہت ساراوقت اور پیسہ خرچ کرکے ٹوئٹر پر60 لاکھ کے قریب فالوورز بنائے ہیں لہٰذا اگر ان کا اکاؤنٹ بحال نہ کیا گیا تو وہ عدالت جائیں گے۔
Load Next Story