پاکستان میں آئی پی ایل کی طرز پر فٹبال لیگ کا منصوبہ 6 شہروں میں انعقاد ہوگا

غیر ملکی فٹبالرز سمیت مقابلوں میں شرکت کیلیے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو اچھے معاوضے، بہترین رہائش، ٹرانسپورٹ اوردیگر۔۔۔

غیر ملکی فٹبالرز سمیت مقابلوں میں شرکت کیلیے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو اچھے معاوضے، بہترین رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرینگے۔ فوٹو: فائل

فٹبال فیڈریشن نے پاکستان میں آئی پی ایل کی طرز پر فٹبال لیگ کروانے پر غور شروع کردیا۔


معاملات طے پانے پر ایونٹ کا انعقاد مئی یا ستمبر میں ہوسکتا ہے، فٹبال فیڈریشن نے مختلف اسپانسرز سے رابطوں کا آغاز بھی کردیا ہے، مقابلے لاہور سمیت ملک کے 6 بڑے شہروں میں ہونگے۔ پی ایف ایف کے مارکیٹنگ کنسلٹنٹ نوید حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کی انڈین پریمئر لیگ کی طرز پر ایونٹ کا اہتمام کرکے پاکستانی شائقین میں فٹبال کیلیے جوش و خروش بڑھانا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی فٹبالرز سمیت مقابلوں میں شرکت کیلیے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو اچھے معاوضے، بہترین رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرینگے، ٹی وی کے ذریعے تشہیری مہم چلانے کے ساتھ وسیع پیمانے پر مقابلوں کی کوریج بھی کی جائے گی، امید ہے کہ اسپانسرز کی طرف سے حوصلہ افزا صورتحال سامنے آتے ہی ایونٹ مئی یا ستمبر میں کرانے کے انتظامات کر لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ 2022ء کیلیے کوالیفائی کرنے کا عزم ذہن میں رکھ کر مختلف ٹورنامنٹس شیڈول کر رہے ہیں۔
Load Next Story