بنگلہ دیش سے ٹیسٹ مضبوط سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
مینڈس کی واپسی، مہیلاجے وردنے کے سوا سب نے کنٹریکٹس پر دستخط کردیے۔
سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اجنتھا مینڈس کی واپسی ہوئی ہے، کتھروان ویتھانگے کو ٹور میچ میں شاندار سنچری کا فوری صلہ مل گیا، مہیلا جے وردنے کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے کنٹریکٹس پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا نے کنٹریکٹ تنازع ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، پہلا ٹیسٹ 8 مارچ سے گال میں شروع ہوگا۔ کنٹریکٹ تنازع کی وجہ سے ٹاپ پلیئرز کے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نہ کھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔
سری لنکا بورڈ نے پلیئرز کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے نئے معاہدوں پر دستخط نہ کرنے والے 25 پلیئرز پر اپنے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا تھا مگر سنتھ جے سوریاکی مداخلت سے بحران ٹل گیا، انھوں نے کھلاڑیوں کو مطالبات واپس لینے پر راضی کیا، جس پر 24 نے کنٹریکٹس پر دستخط کردیے تاہم مہیلا جے وردنے کے بارے میں توقع ہے کہ وطن واپسی پر وہ بھی کنٹریکٹ قبول کرلینگے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان انجیلو میتھیوز، دنیش چندیمل، تلکارتنے دلشان، کرونارتنے، کمارسنگاکارا، لاہیروتھریمانے، شمندا ایرنگا، کشول جینتھ پیریرا، جیون مینڈس، کتھروان وتھانگے، اجنتھا مینڈس، نوان کولاسیکرا، چناکا ویلی گیدیرا، سورنگالکمل، رنگانا ہیراتھ اور تھارندو کوشل شامل ہیں۔