ویمنز چیلنج ٹرافی کرکٹ مرینہ نے سندھ ٹیم کا جینا دوبھر کردیا
پنجاب افتتاحی معرکے میں 24 رنز سے سرخرو، کپتان کی ناقابل شکست سنچری۔
دوسرے بے نظیر بھٹو شہید ویمنز ٹوئنٹی 20کرکٹ چیلنج ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پنجاب کی کپتان مرینہ نے سندھ ٹیم کا جینا دوبھر کردیا، ان کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پنجاب نے24 رنز فتح کو گلے لگایا، زرعی ترقیاتی بینک نے فیڈرل کیپیٹل کو با آسانی 9 وکٹ سے مات دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لا ہور میں شروع ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پنجاب ٹیم کی کپتان مرینہ اقبال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میںمرینہ کی قائدانہ اننگز کی بدولت 2 وکٹ پر126 رنز بنائے، کپتان نے39 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز کی اننگزبنائی جس میں7 باؤنڈریز بھی شامل تھیں، عائشہ قاضی نے 33 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا، انھوں نے36 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 4 بار گیند کو باؤنڈری سے پار بھیجا۔
سندھ کی جانب سے کائنات امتیاز نے27 اور ساجدہ شاہ نے23 کے عوض ایک ایک وکٹ کا بٹوارا کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر102 رنز تک ہی پہنچ پائی، کائنات امتیاز نے25، ساجدہ شاہ20 اور انعم انورنے ناٹ آؤٹ 20 اسکور کیا، کنول فاروق نے 10، ثناء گلزار نے17 اور الزبتھ برکت نے22 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پنجاب کی کپتان مرینہ اقبال کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے فیڈرل کیپیٹل ٹیم کو 9 وکٹ سے ٹھکانے لگاتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
فاتح ٹیم کی قائد ندا ڈار نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، فیڈرل کیپیٹل کی ٹیم صرف 53 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، کپتان ندا ڈارنے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 8 رنز کے عوض 5 شکار کیے، ثانیہ خان اور سعدیہ یوسف نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، فریحہ محمود نے 14 اور عالیہ ریاض نے11 رنز کے ساتھ تھوڑی بہت مزاحمت دکھائی۔
ٹیم کی دیگر کوئی بھی بیٹسویمن ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکی۔ زیڈ ٹی بی ایل نے آسان ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ رابیہ شاہ نے ناقابل شکست22 جبکہ بسمہ معروف نے18 رنز بنائے۔ ندا ڈار میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ایونٹ میں آج سندھ کا مقابلہ بلوچستان جبکہ زیڈ ٹی بی ایل کا خیبر پختونخواہ سے ہوگا۔