پی ٹی آئی کا عوامی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

اس احتجاجی تحریک کو بعدازاں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے عوامی رابطہ مہم میں تبدیل کردیا جائے گا

اس احتجاجی تحریک کو بعدازاں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے عوامی رابطہ مہم میں تبدیل کردیا جائے گا : فوٹو: فائل

HARIPUR:
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی،پنجاب،بلوچستان اور سندھ حکومتوں کی ناقص کارکردگی کے خلاف ''عوامی احتجاجی تحریک ''شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔


اس احتجاجی تحریک کو بعدازاں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے عوامی رابطہ مہم میں تبدیل کردیا جائے گا ۔احتجاجی تحریک کے آخری مرحلے میں اسلام آباد،کرا چی،کوئٹہ اورلاہورمیں قلیل،درمیانی اور طویل المدت دھرنے دینے کا آپشن بھی سیاسی حالات کومد نظر رکھتے ہوئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنمائوں سے حالیہ دنوں میں ملک کی مجوعی سیاسی صورتحال ،تنظیمی امور،آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی کی حکمت عملی،عوام رابطہ مہم اور دیگر امور پرتفصیلی مشاورت کی۔
Load Next Story