ایم کیوایم کے سابق وزیر طاہر کھوکھر اسلام آباد سے گرفتار
طاہر کھوکھر کو مالی لین دین کے معاملے پر قائم ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا
آزادکشمیر کے سابق وزیر طاہر کھوکھر کو گوجر خان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ طاہر کھوکھر کو 10 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیرٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کا گوجر خان کے طاہر رفیق کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس پر طاہر کھوکر نے دس لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو گزشتہ برس باؤنس ہوگیا ، طاہر رفیق نے گوجر خان پولیس اسٹیشن میں درخواست دی تھی جس پر گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر کو ان کی رہائش ڈی ایچ اے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ طاہر کھوکھر آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے کنوینئر رہ چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور وزیرٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔