بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنردفاترکمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک

اس نظام کی تنصیب سے ووٹ کے اندراج اور انتخابی فہرستوں کی جلد تیاری ممکن ہوگی

صوبہ سندھ اورخیبر پختونخوا میں بھی کام جاری ہے، الیکشن کمیشن

بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر کو انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر کو انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اس نظام کی تنصیب سے ووٹ کے اندراج اور انتخابی فہرستوں کی جلد تیاری ممکن ہو گی۔ بلوچستان کے بعد کچھ دنوں میں پنجاب کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر انتخابی فہرستوں کے اس نظام سے منسلک ہو جائیں گے۔


الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اورخیبر پختونخوا میں بھی کام جاری ہے، رواں ماہ دونوں صوبوں کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر بھی اس نئے نظام سے منسلک ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن حکام نے گزشتہ ہفتے ایک سیمینار کے دوران کہا تھا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت جون 2018 میں مکمل کرلے گی۔
Load Next Story