ن لیگ مسلح ونگ والی جماعت سے اتحاد نہیں کریگیاحسن اقبال

صدر لاہور میں سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں:فرید پراچہ، الیکشن ناگزیر ہیں،شفقت محمود.

صدر زرداری حالات کا جائزہ لے رہے ہیں،یاسمین رحمن،لائیو ود طلعت میں گفتگو فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی بھی کالعدم تنظیم سے کسی قسم کا کوئی سیاسی اتحاد نہیں کررہی اور نہ ہی کسی ایسی تنظیم سے الائنس کریں گے جس کا کوئی مسلح ونگ ہو.

ہم ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام لائیوود طلعت میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی ماحول میں تبدیلی آئے گی، اس مرتبہ پہلی بار نارمل انداز میں اقتدار کی منتقلی ہورہی ہے، پہلے جیسا ماحول نہیں رہا، پنجاب پولیس نے بہت سے دہشتگردوں کو پکڑا ہے اورہمیں ان کامورال بلند رکھنا چاہیے۔ جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہاکہ صدر لاہور میں سیاست کررہے ہیں.




عدلیہ نے صدر کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہوا ہے لیکن وہ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاکہ وفاق اور پنجاب حکومت نے مل کر ملک کو اس حال تک پہنچا دیا ہے پانچ سال میں عوامی فلاح وبہبود پر کوئی کام نہیں کیا گیا حالانکہ سب سیاسی جماعتیں ایکدوسرے کے ساتھ تھیں، موجودہ حکومت فیل ہوچکی ہے اگر عبوری حکومت آئی تو کتنی دیر تک چلے گی اس لیے الیکشن ناگزیر ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما یاسمین رحمٰن نے کہا کہ دہشتگردی کی ساری ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، دہشتگردی ہماری حکومت سے قبل ہی جاری تھی ہماری لیڈر خود بھی دہشتگردی کی وجہ سے انتقال کرچکی ہے، صدر آصف علی زرداری بطور صدر ہی لاہور میں ہیں اور وہ حالات کا گہری نظر سے جائزہ لے رہے ہیں۔
Load Next Story